نظام آباد (اُردو لیکس)نظام آباد شہر کے مضافات میں واقع سرنگا پور علاقے میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ایک کمسن بچہ ہلاک اور دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کی آدھی رات کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجستھان کا رہنے والا سنیل اپنے خاندان کے ساتھ سارنگ پور ڈیری فارم میں رہے رہا تھا کہ آدھی رات کو سلنڈر پھٹ پڑا ، جس سے سنیل کے تین بچے ببلو (9)، جگو (4) اور نمکی (5) زخمی ہوگئے۔
انہیں رات کے وقت مقامی افراد نے فوری طور پر
ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا ، جہاں ان کا علاج کیا گیا اس دوران ایک بچہ کی موت ہو گئی۔ دو شدید زخمی بچوں کو حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثے کے بارے میں کئی شکوک پیدا ہوئے ہیں کیونکہ اس میں والدین زخمی نہیں ہوئے ۔پولیس تمام زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے

