نئی دہلی :(اُردو لیکس) جاریہ سال ہندوستان کے 79,237 عازمین حج کی سعادت سے سرفراز ہوسکیں گے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ عازمین کے انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔سعودی عرب کی ہدایت کے مطابق منتخب عازمین کو آرٹی پی سی ٹیسٹ اور کورونا کے دونوں ٹیکے لازمی ہیں۔ عازمین کا جو کوٹہ ہندوستان کیلئے مقرر کیا گیا ہے ان میں سے 56,601 محدود کر دی ہے۔
عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اور 22,636 عازمین‘ خانگی آپریٹرس کی جانب سے سعودی عرب جائیں گے۔ 2019 ء میں سعودی عرب نے ہندوستانی عازمین کے کوٹہ میں 25 ہزار کا اضافہ کیا تھا جس کے ساتھ ہی ہندوستان سے 2 لاکھ عازمین کو حج کی سعادت یقینی ہوگئی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے سعودی عرب نے گذشتہ 2 سال سے عازمین کی تعداد میں کمی کردی ہے جاریہ سال 65 سال سے کم عمر کے افراد کو ہی حج کا موقع فراہم ہوگا۔

