السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
شہر عزیز مالیگاؤں کے تعلیمی حلقوں میں یہ خبرانتہائی دلخراش اور دل سوز تھی کہ مرحوم عبدالمطلب شیخ کی بیوی، رضوان عبدالمطلب و ریحان عبدالمطلب کی والدہ، خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدر و قائد محترمہ محمودہ پروین عبدالمطلب شیخ صاحبہ۱۲؍ اپریل 2022ء بروز منگل کی شب اس جہان آب و گل سے کوچ کر گئی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
آج بتاریخ 16رمضان المبارک 1443ھجری بمطابق 18 اپریل 2022ء حج کمیٹی، اسکول نمبر 1، قدوائی روڈ میں بعد نماز تراویح ٹھیک ساڑھے دس بجے(10:30) شہری سطح پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے- شہر کے تعلیمی، سماجی، سیاسی، ادبی و فلاحی اداروں کے ذمہ داران نے اس تعزیتی نشست میں شرکت کی گذارش کی ہے


