حیدرآباد( اردولیکس ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے بعد مصلیان اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے جیسے ہی مصلیوں کا گروپ مسجد سے باہر نکلا عین اسی وقت مسجد کے سامنے پہلے سے منتظر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی
جس میں پانچ نمازی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اسی دوران ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائیڈزک نے بتایا کہ کم از کم چھ گولیاں چلائی گئیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ میں کتنے افراد ملوث تھے۔


