جلگاؤں( سعید پٹیل) آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سے جلگاؤں ضلع پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس کے مرکزی دفتر پر ضلع بھر میں سبھی سماجوں کے درمیان میں اتحاد و بھائی چارگی کے ماحول کو تیار کرنے کی غرض سے دستخطی مہم شروع کی گئ۔اس موقعہ پر ہاتھ اٹھاکر ایکتا کا پیغام دیتے ہوۓ جلگاؤں ضلع کے دورے پر آۓ ہوۓ سماجی انصاف و خصوصی معاون وزیر دھنجۓ منڈھے کی موجودگی میں ضلع کے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل ،ایس۔پی۔ڈاکٹر پروین منڈھے ،راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،دیویندر مراٹھے ،مفتی محمد ہارون ندوی ،ویشوناتھ جوشی وغیرہ نے ہاتھ اٹھاکر آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا۔
امن کا پیغام دینے والی اس مہم میں شہریان نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوۓ محکمہ پولیس کے مرکزی دفتر پہونچ کر خوشی خوشی دستخطیں کیں۔پولیس کی اس مہم کی شہریان کی جانب سے ستائش کی جارہی ہیں۔
فوٹوکیپشن : محکمہ پولیس کی جانب سے سماجی بھائی چارگی کے پیغام دینے کی عوامی دستخطی مہم کے موقع پر ہاتھ اٹھاکر پرزور حمایت کرتے ہوۓ۔

