مالیگاؤں: گذشتہ روز شکشن ابھیان سنگھٹنا کے صدر اور راشٹر وادی پارٹی کے ترجمان الطاف کرانہ والا اور ان کے ساتھیوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم دیا اور فکر مندی کا اظہارِ کیا۔
الطاف کرانہ والا نے کہا کہ ملک میں دنگا فساد ہو رہا ہے اور مسلمانوں کی جان وہ مال عزت آبرو محفوظ نہیں۔ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ظلم بڑھ رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں نفرت بڑھ رہی ہے۔ ملک میں امن امان ہو۔ ہندو اور مسلمان میں اتحاد رہے اور ملک ترقی کرے ۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ ہی ایک ایسا ادارہ ہے جو ہر وقت قوم و ملت کی رہنمائی کے لیے تیار رہتا ہے۔ الطاف کرانہ والا نے کہا کہ آپ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تمام ذمہ داروں کو لے کر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کریں ہمیں یہ امید ہے کے مودی جی َاپ کا استقبال کریں گے اور اچھا حل نکل آئے گا۔
مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ان شاءاللہ اس مسئلے پر بورڈ کے تمام ذمہ داروں کو لے کر مودی جی سے ملاقات کی جاے گی۔


