مالیگاؤں :الحمدللہ! ثم الحمدللہ، شیخ عبدالودود پرائمری اسکول کے دوم جماعت کے طالب علم "عبداللہ ڈاکٹر عمران" نے اپنی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر جہاں نمایاں کامیابی حاصل کی وہیں دینیات و اسلامیات کے امتحان میں بھی 96% فیصد نمبرات کے ساتھ انعام کا حقدار قرار دیا گیا- اور "خوبصورت ٹفن باکس و سند" حاصل کی-
اسی طرح جے اے ٹی ہائی اسکول کی جماعت پنجم کی طالبہ "عنایہ انعم رضوان اختر" نے بھی اپنے شبینہ مدرسے میں بہتر کارکردگی کی بنیاد سوم نمبر حاصل کیا اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں "ٹو پیس کپ" انعام کی صورت میں حاصل کیا- یہ دونوں طلبہ "ربانی خطاطی مرکز" میں اپنی لکھاوٹ(تحریر) کو سدھارنے میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں ساتھ ہی اپنی چھٹیوں کا بھی صحیح استعمال کر رہے ہیں- ان کامیابیوں پر دونوں طلبہ، انکے والدین، اساتذہ، اسکول و مدرسے کے ذمہ داران کو بھی مبارک باد پیش کی جاتی ہے
الله پاک سے دعا ہیکہ الله پاک اسی طرح کامیابیوں کے سلسلے کو دداز رکھے۔ آمین ثم آمین منجانب:- ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ و گلاب پارک برانچ، مالیگاؤں



