ممبئی _ 12 مئی ( اردولیکس) شیوسینا کے رکن رمیش لٹکے جو دبئی کے دورے پر تھے، وہیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 52 سال تھی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی رمیش چند دن قبل ہی اپنے خاندان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں آج ان کی موت ہوگئی ۔ وہ ممبئی کے اندھیری ایسٹ اسمبلی حلقہ سے دو بار منتخب ہوئے ۔ وہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے سے پہلے بی ایم سی کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں رکن اسمبلی رمیش کی نعش آج سہ پہر ممبئی لائی جائے گی۔
رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے رکن اسمبلی رمیش کی موت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دور میں ان کی طرف سے کی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں


