رمضان مہینے کے آخری عشرے میں میرا ایک راشن کی دکان پر جانے کا اتفاق ہوا۔ میں نے دیکھا کہ دکان کے اندر کئی سو تھیلیاں رکھی تھیں جن میں شکر، سویاں اور دیگر سامان رکھے تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ عید کِٹ ہے جو غرباء میں تقسیم کی جائے گی تاکہ وہ بھی عید کے دن شیر خورما اور سویوں کا مزہ لے سکیں۔
ماشااللہ، عید کی خوشیاں بانٹنے کا انوکھا انداز ہے یہ۔ قابل مبارکباد ہیں وہ افراد جنہوں نے اس انوکھی سوچ کے ساتھ غرباء کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرلیا۔
سچ ہے خوشیاں بانٹنے کے کئی راستے اور طریقے ہیں اور خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج


