وجے واڑہ(اُردو لیکس) انٹرمیڈیٹ کا امتحان لکھنے کے دوران ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں پیش آیا۔ کارتک نامی لڑکا انٹرسال اول کا امتحان لکھنے کے دوران غش کھاکرگرپڑا اسے علاج کیلئےہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبرنہہ ہوسکا۔ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکا قلب کے عارضہ میں مبتلا تھا۔ متوفی کا تعلق داسوپورم سے بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اسطرح کا اندرون ایک ہفتہ یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 10 مئی کوآندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں ایک طالب علم امتحانی مرکز کے باہرفوت ہوگیا تھا۔
17 سالہ ستیش انٹرمیڈیٹ سال دوم کا طالب علم تھا اور وہ گڈورو ٹاؤن میں امتحانی مرکز کے باہر انتظار میں کھڑا ہوا تھا کہ اچانک غش کھاکرگرپڑا،اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تب تک وہ دم توڑ چکا تھا


