نئی دہلی ( اردولیکس)،مرکزی حکومت نے ایک بار پھر عام آدمی پر مالی بوجھ ڈال دیا ہے جو بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان ہیں۔ گھریلو پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 3.50 روپے فی سلنڈر اور کمرشل استعمال کے سلنڈر میں 8 روپے فی سلنڈر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر کے تمام شہروں میں گھریلو پکوان گیس سلنڈر کی قیمت 1000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
تازہ ترین اضافے کے ساتھ، دہلی اور ممبئی میں گھریلو استعمال کے لیے 14 کلو کے سلنڈر کی قیمت 1,003 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح کولکتہ میں یہ 1029 روپے، چنئی میں 1018.5 روپے اور حیدرآباد میں 1056 روپے تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو فی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا


