جلگاؤں (سعید پٹیل)مسلم لڑکوں کے مقابلےمیں مسلم لڑکیاں تعلیم کے میدان میں تعلیم کی تمام ہی شعبوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے خاندان و علاقہ کا نام روشن کررہی ہیں۔حال ہی میں ایم۔بی۔بی۔ایس کے سال آخری کے نتائج میں جلگاؤں شہر و ضلع کے مشہور و معروف قانون داں ایڈوکیٹ عقیل اسماعیل کی دختر دانیہ نوری نے اپنی تعلیمی کامیابی کو جاری رکھتے ہوۓ میڈیکل سائنس کے سب سے اہم ایم۔بی۔بی۔ایس کی تعلیم کے آخری سال میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کیں۔
اس موقعہ پر تعلیمی ،علمی ، سماجی و سیاسی شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات کی جانب سے دانیہ نوری کو مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔بلدیہ اعظمی کے سابق میئر وشنو بھنگاڑے اور آمدو رفت کے شعبے کی نامور فرم عبدالٹرانسپورٹ کے مالک انور سقلگر نے دانیہ نوری سے ملاقات کر پرجوش گلہاۓ عقیدت دے کر پروقار تہنیت پیش کی۔و روشن مستقبل کےلیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فوٹو کیپشن : ڈاکٹر دانیہ عقیل کو تہنیت پیش کرتے ہوۓ سابق میئر وشنو بھنگاڑے و انور سقلگ



