حیدرآباد ( اردولیکس) ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ اور شیرخوار بچہ کے ساتھ عمرہ ادا کررہے ہیں۔
جمعرات کو انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے تصویر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا۔ ان کی یہ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک دن پہلے تک وہ اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کے دوران آئی پی ایل میں لائیو کمنٹری کرتے نظر آئے تھے۔ پٹھان کی شادی صفا بیگ سے سال 2016 میں ہوئی تھی۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عرفان نے لکھا کہ عمرہ ادا کر کے خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔



