جلگاؤں : ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں یکم مئی کو یومِ مہاراشٹر کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔ملّت پرائمری اسکول کے صدر مدرس فرید شاہ سر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔اس وقت ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپال عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین شیخ سر اور ملّت ہائی اسکول انڈ جونیئر کالج کے علاوہ ملّت پرائمری اسکول کاتدریسی وغیر تدریسی عملہ موجود تھا۔
تصویر میں: یوم ِ مہارشٹر کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج نیزپرائمری اسکول کے پرنسپل،صدر مدرس اور سوپروائزر وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔


