پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع میں عید الفطر نہایت تزک احتشام کے ساتھ عید منائی گئی - پربھنی شہر کے قدیم عیدگاہ جنتور روڈ پربھنی میں مولانا احمد خان ملی نے ہزاروں بندگان توحید کی موجودگی میں نماز عیدالفطر کے لیے امامت کے فرائض انجام دیے
جبکہ پربھنی شہر کے جدید عیدگاہ مولانا سید عبداللہ ختنی بخاری عیدگاہ، لوہگاؤں روڈ پر مفتی کوثر آفاق قاسمی کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی - تو وہی شہر کے مغربی علاقے میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ تراب الحق احاطہ میں عارضی عیدگاہ میں مولانا محمد رفیع الدین اشرفی کی اقتدا میں نماز عید الفطر ادا کی گئی
اسی طرح شہر کے مسجد سید قادر ،قادرآباد پلاٹ ،مسجد بلال، مسجد نمرہ، مسجد یوسفیہ کالونی کے علاوہ امین کالونی گراؤنڈ پر و دیگر مساجد میں بھی نماز عید الفطر ادا کی گئی - گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کے پیش نظر سبھی تہواروں پر کورونا وائرس کی عائد کردہ پابندیوں کے سبب عید کی نماز عیدگاہوں میں ادا نہیں کی جا رہی تھی - جس کے اثرات اب ختم ہوتے دکھائی دینے پر امسال عیدالفطر جوش خروش کے ساتھ منائی گئی
شہر کے تینوں عیدگاہوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے نماز عیدالفطر ادا کی گئی - اسی طرح امسال ملک میں جاری حالات کے پیش نظر پربھنی شہر میں درگاہ حضرت سید شاہ تراب الحق احاطہ میں وقف بورڈ کے اراضی پر عارضی طور پر مزید ایک عیدگاہ کا اعلان کیا گیا تھا - پربھنی شہر میں تینوں مقامات پر ہزاروں بندگان توحید نے نماز عید الفطر ادا کی - پربھنی ضلع کے نو تعقلہ جات جن میں جنتور، مانوت، سونپیٹھ ،گنگاکھیڑ ،پورنا ،سیلو ،پاتھری اور پالم میں نماز عید الفطر اور عید نہایت تزک احتشام کے ساتھ منائی گئی
پربھنی شہر و ضلع میں پولیس کا زبردست بندوبست رکھا گیا تھا - شہر کے قدیم عیدگاہ، جدید عیدگاہ اور درگاہ احاطہ میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے - اس موقع پر قدیم عیدگاہ میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان ،ضلع کلکٹر آنچل گوئل ،تحسین احمد خان ،میونسپل کمشنر دیوی داس پوار، ایڈیشنل کمشنر رنجیت پاٹل، حاجی محمد ایوب روبی، علی احمد خان، مرزا خرم بیگ عرف اجو بھیا، معین مولوی باغبان، محمد عمران روبی و دیگر سیاسی، سماجی، ملی، مذہبی شخصیات نے عید گاہ پہنچ کر ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی
تو وہیں دوسری طرف جدید عیدگاہ مولانا عبداللہ ختنی بخاری، لوہگاؤں روڈ پر مفتی کوثر آفاق قاسمی، ڈاکٹر سید طیب بخاری، مولانا ظہیر عباس قاسمی، مولانا معین الدین قاسمی، حافظ عبدالمجیب حسینی، سید یونس سید موسیٰ آئیڈیل فیشن ڈیزائنر، کارپوریٹر عبدالجاوید عبد الرشید، سید مبین سید موسیٰ، ناگپور، صحافی سید یوسف سید موسیٰ ،سید مدثر سید موسیٰ، حافظ سید مزمل و دیگر اہم سرکردہ شخصیات نے عید گاہ پہنچ کر عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا - پربھنی شہر کے تینوں عیدگاہوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تمام نوجوانوں نے عیدالفطر کے نماز کے موقع پر پانی کی سبیلیں لگوائ اور والینٹیرس کے خدمات انجام دیے - شہر کے تینوں عیدگاہوں میں پولیس کا معقول بندوبست رکھا گیا تھا - شہر و ضلع میں پرامن طریقے سے عید ادا کی گئی - ملحوظ رہے کہ امسال وقف بورڈ انتظامیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ ریلوے اسٹیشن کے مسجد عثمانیہ کے امام مولانا احمد خان ملی نے مسجد موذنان، ملا مسجد کے امام حافظ نذیر احمد خان کاشفی کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے نماز عیدالفطر پڑھائی
عیاں رہے کہ حافظ نذیر احمد خان کاشفی یہ گزشتہ نصف صدی سے عیدگاہ میں عیدین کے پیش نظر امامت کیا کرتے تھے - تاہم وقف بورڈ کی جانب سے انیس شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ، اورنگ آباد کی جانب سے 29 اپریل 2022 کے روز جاری کردہ احکامات کے بعد امسال پہلی بار مولانا احمد خان ملی نے نماز عیدالفطر پڑھانے کے لیے منظوری دی گئی - بہر کیف پربھنی شہر و ضلع میں عیدالفطر نہایت پر امن اور خوشحالی کے ساتھ منائی گئی





