کھام گاؤں (واثق نوید)اس پر آشوب دور میں جبکہ ملک میں جگہ جگہ مسلمانوں اور اسلام کو بد نام کرنے ، پریشان کرنے کے لئے نئے نئے موضوعات نکالے جارہے ہیں۔ جس سے ملک میں ہندو و مسلم میں دوریاں پیدا کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں منسے کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان کو لیکر اعترا ض جتایا۔ جس سے پورے ملک میں بلخصوص مہاراشٹر کا ماحول گرم ہوگیا ہے ۔ ایسے میں بلڈانہ ضلع میں قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی کا خوشگوار جھونکا محسوس ہوا جس سے امن پسند شہریوں کو راحت حاصل ہوئی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقہ کے ایک چھوٹے سے قصبے کیلود ، جس کی ابادی تقریباً 5000 افراد پر مشتمل ہے ۔ جس میں مسلمان صرف 3 فی صد ہے۔ اس گاؤں میں ایک مسجد ہے۔ راج ٹھاکرے نے مساجد کے لاؤڈ سپیکر کے خلاف تحریک شروع کرنے پر گاؤں کے ہندو بھائیوں نے محسوس کیا کہ گاؤں کی مسجد پر لاؤڈ اسپیکر (بھونگا) نہیں ہے ۔ گاؤں کے ہندو بھائیوں نے عید کے موقع پر مسلم بھائیوں کو مسجد کے لئے لاؤڈ اسپیکر تحفے میں دیکر مذہبی ہم آہنگی ، و قومی یکجہتی کا شاندار نمونہ پیش کیا ۔ گاؤں کے ہندو بھائیوں کی جانب سے مسجد کے لئے دیئے گئے اس تحفے کی سماج میں ہر طرف سے ستائش ہورہی ہے۔ مساجد کے بھونگوں کو لیکر جو سیاست چل رہی ہے۔ اسکو دیکھتے ہوئے گاؤں کے ہندو بھائیوں نے کہے دیا ہے کہ ۔۔
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے


