نئی دہلی: (اُردو لیکس )اکثرآپ نے بس یا کسی اورموٹرمیں سفرکے دوران ڈرائیورکوگاڑی روک کرچائے پانی یا ٹھنڈا پینے کیلئے جاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ایک ٹرین ڈرائیورٹرین روک کرشراب پینے چلا گیا۔ یہ واقعہ ریاست بہارسمستی پورڈویژن کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمستی پورسے سہارسا جانے والی ٹرین کو راجدھانی ایکسپریس کی کراسنگ کیلئے حسن پوراسٹیشن کے پاس روکا گیا تھا، جس کے بعد ٹرین کا اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کرن ویریادو شراب پینے کیلئے باہرچلا گیا۔ سگنل دینے کے بعد بھی ٹرین آگے نہیں بڑھ رہی تھی جس پراسٹیشن ماسٹرنے ریلوے پولیس کواطلاع دی۔ ریلوے پولیس جب لوکوپائلٹ کو تلاش کررہی تھی تووہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شراب کی دکان کے پاس نشہ میں دھت پایا گیا۔ اسے گرفتارکرلیا گیا۔


