کھمم:(اُردو لیکس) ریاست تلنگانہ ضلع کھمم رورل منڈل میں شراب کی دکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق بگا وائنس ورنگل کراس روڈ پر واقع ہے۔ دکان معمول کے مطابق جمعرات کو رات 10.30 بجے تک بند کر دی گئی۔ سارقین رات 12 بجے کے بعد دکان کی پچھلی طرف سے پہنچے، انھوں نے واچ میںن کو پلنگ سے باندھ دیا اور کھڑکی کی گرل توڑ کر 50 ہزار روپئے نقد رقم کے علاوہ شراب کی بوتلوں کا سرقہ کرلیا اور۔ فرار ہوگئے۔
چور برقعہ پہن کر آئے تھے تاکہ کوئی ان کی شناخت نہ کرسکے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ منظر قید ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔


