حیدرآباد( اردولیکس ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ اور مشہور میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی آڈیو انجینئر ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ ہوگئی۔ بیٹی کی شادی کی اطلاع اے آر رحمان نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ دی۔شادی کی مختصر تقریب میں دلہے اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
خدیجہ رحمان ایک خوبصورت سفید روایتی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی تھیں۔ ریاض الدین شیخ نے سفید شیروانی پہنی۔ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر شادی کے بعد لی گئی دلہا اور دلہن کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” اللہ تعالیٰ جوڑے کو خوش رکھے .. آپ کی نیک تمناؤں اور محبتوں کے لیے پیشگی شکریہ ”
اے آر رحمان کی پوسٹ پر ان کے ہزاروں مداحوں نے نئے جوڑے کو اپنے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی۔ مداحوں میں سے ایک نے لکھا، "واہ..مبارک ہو دونوں،” جب کہ دوسرے نے کہا، "دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور اس پیارے جوڑے کے لیے نیک خواہشات۔” تیسرے نے کہا، "نئے جوڑے کو مبارک ہو، جناب۔ آپ کے خاندان کے لیے نیک خواہشات۔” گوہر خان، ریچا چڈھا سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا۔ خدیجہ بھی گلوکارہ ہیں اور انہوں نے کئی تامل فلموں میں اپنے نغموں کو پیش کرتے ہوئے کافی نام کمایا ہے ، جب کہ ان کے شوہر ایک آڈیو انجینئر اور ایک بزنس مین ہیں۔
خدیجہ رحمان حجاب کی پابند ہیں سوشل میڈیا پر وہ اپنی تصاویر برقعہ اور حجاب پہن کر پوسٹ کرتی ہیں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے باوجود خدیجہ رحمان ہر وقت حجاب میں رہتی ہیں انہوں نے اپنی منگنی کی تصویر میں بھی حجاب پہننے ہوئی تھیں اور آج شادی کی تصویر بھی باحجاب ہے اے آر رحمان اور سائنا بھانو کے تین بچے ہیں۔ خدیجہ رحمان، رحیمہ رحمان اور اے آر امین۔ جن میں خدیجہ رحمان سب سے بڑی بیٹی ہیں





