حیدرآباد(اردولیکس ) تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرارا جن اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو اپنے علحدہ پیامات میں عیدالاضحی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔
گورنر تلنگانہ نے کہا کہ بقرعید قربانی اور تقدس کی علامت ہے۔ اسلامی عقیدہ میں بقرعید کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔اس عید کے موقع پر غریب اورمستحق افراد کے ساتھ عید کی خوشیاں منانا، خیر خیرات کرنا جیسے امور پرعمل کیا جا تا ہے ۔ گورنر تلنگانہ نے امید ظاہر کی کہ بقرعید ریاست کے عوام میں بھائی چارگی کو مضبوط کرے گی اور ان میں خدمت اور قربانی کا جذبہ پیدا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بقرعیدامن، ہم آہنگی ، اشتراک وتعاون اور باہمی میل ملاپ کو فروغ دیتی ہے۔
چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ بقرعید کا تہوار عقیدت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ یہ تہوار خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اور روزمرہ کی زندگی میں درپیش مسائل پر پیچھے ہٹے بغیر اصولی زندگی گزارنے کا الہی پیغام بھی دیتا ہے


