نئی دہلی: (اُردو لیکس)ہندوستان اگلے سال تک چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق رپورٹ میں عالمی پیمانے پر جن آٹھ ملکوں کی آبادی میں نصف فیصد اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے.
ان میں ہندوستان کے علاوہ دیگر ملکوں میں کانگو جمہوریہ، مصر، ایتھوپیا، نائیجیریا، پاکستان، فلیپنس اور تنزانیہ شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی کے 15 نومبر 2022 تک آٹھ ارب تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

