ممبئی (اُردو لیکس) ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا نے صدارتی انتخاب میں حمایت کے معاملے پر اہم فیصلہ لیا ہے۔ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دروپدی مرمو کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو این ڈی اے امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کو ان کی رہائش گاہ ماتوسری میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں کئی ارکان نے ان سے دروپدی کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر ادھو ٹھاکرے نے ، منگل کو اعلان کیا کہ انہوں نے دروپدی مرمو کو شیو سینا کی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لوک سبھا میں شیوسینا کے کل 18 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ 15 ارکان پارلیمنٹ نے کل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اور پارٹی کے ایک ایم پی گجانن کریتکر نے میڈیا کو انکشاف کیا تھا کہ ان سب نے ٹھاکرے سے دروپدی مرمو کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا تھا.

