جلگاؤں (سعیدپٹیل)جلگاؤں مسلم قبرستان و عیدگاہ ٹرسٹ کے اعلان کے مطابق فرزندان توحید کا دوسرا سب سے بڑا تہوار آج اتوار ١٠ ذی الحجہ بمطابق ١٠ جولائی کو منایا جاۓگا۔اس ضمن میں عیدگاہ ٹرسٹ سمیت شہر کی مساجد کے ٹرسٹیان و امام حضرات کی میٹنگ میں عید الاضحیٰ کی نماز اجنتا چوپھلی عیدگاہ میدان پر صبح ٹھک ٨ بجے ادا کی جائیں گی۔
اسی کے ساتھ تمام ہی مسلم برادران عیدگاہ پر ہی عید کی نماز ادا کرنے کی تمام مساجد کے امام حضرات نے اپیل کی ہیں۔اس کےعلاوہ اسی دن آشاڈھ ایکادشی ہونے کی وجہ سے امن و امان کے ساتھ عید مناۓ ، کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھیں ۔
اس طرح کی ہدایت کے ساتھ ٹرسٹ کے صدر عبدالوہاب ملک ،جنرل سیکریٹری فاروق شیخ و تمام ہی ٹرسٹیان نے اتفاق راۓ سے اپیل جاری کی ہے۔اسی طرح سید نیاز علی نگر کی سنی عیدگاہ میدان پر نماز عیدالاضحیٰ صبح ٹھک ٨:١٥ بجے ادا کرنے کا اعلان پریس اعلانیہ کے ذریعے کیا گیا ہے۔
عیدالاضحی کی نماز کی ادائگی کےلیئے وقت کا خاص طور پر خیال رکھے۔

