ممبئی:مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگا ر وں کو ہر سال جنوری سے دسمبر ( کیلینڈر سال ) کے دوران مطبوعہ کتا بو ں میں معیاری کتابوں کویکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتاہے ۔ سال 2020 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوںکی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور وزیر اقلیتی ترقیات و صدراردو اکادمی کی منظوری کے بعد حسب ذیل21 کتابیں یکساں انعام کی مستحق قرار پائی ہیں۔
افسانہ، ناول، ڈرامے
1۔مٹھی بھر کہانیاں : جاوید صدیقی (ممبئی)
2۔ دروازہ: محمد عبدالرشید صدیقی (اکولہ)
3۔چلڈرنس فارم: ایم مبین (بھیونڈی)
شاعری
1۔واقعی: ارتضیٰ نشاط (تھانے)
2۔بنواس: شکیل اعظمی( ممبئی)
3۔ نیا آسماں: آصف اقبال (شولاپور)
تحقیق و تنقید:
1۔مشتاق احمد یوسفی بحیثیت مزاح نگار: نعیم اختر سراج خان ( بلڈانہ)
2۔کتب خانے اور ہندوستانی قومی لائبرریاں: وسیم اختر محمد سعید (کامٹی)
3۔حسان الہندامام احمد رضا کی شاعری میں عشق رسولؐ کا عنصر: ڈاکٹر آدم رضا (پنڈھرپور)
ادب اطفال
1۔ بچوں کی نظمیں: نذیر فتح پوری (پونے)
2۔سانچے: ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری (امرواتی)
3۔پکنک: شاہ تاج خان (پونے)
مضامین، ترجمہ،تدریس
1۔راہی معصوم رضا کے دو ناولٹ : عبدالسلام اعظمی (ممبرا)
2۔ شاہین مائیں: مبارک کاپڑی (ممبئی)
3۔ رفتگاں کے گلاب چہرے: اسماعیل وفا(مالیگاوں)
سائنس،طب، تکنیک،سوانح، کھیل اور دیگر
1۔مبادیات موسیقی: ہارون رشید (مالیگاوں)
2۔آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع : محمود اشرف جلیل احمد (مالیگاوں)
3۔تواریخ نامہ: فوزیہ کمال (کامٹی)
طنز و مزاح
1۔ کوئی میرے دل سے پوچھے: سراج شولاپوری (ممبرا)
2۔ چشم راہ : وجاہت امانت الحق قریشی (اورنگ آباد)
3۔ گستاخیاں: وجاہت عبدالستار(شولاپور

