پربھنی:( محمد سرور شریف)۱۶ /اگست بروز منگل شہر پربھنی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد صاحب کی صدارت و نگرانی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع پربھنی کی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق روبی فنکشن ہال نزد آزاد کارنر پربھنی میں ایک عظیم الشان جلسہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع پربھنی کی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں آئی جلسہ کا آغاز حافظ محمد سعید خان کی مترنم آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کی پنکھڑیاں نچھاور کرنے کی سعادت ناندیڑ سے تشریف لائے مہمان مجاہد قریشی سر نے حاصل کی، اس موقع پر اسٹیج پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد ،ریاستی نائب صدر، تجمل معزریاستی رابطہ کار ضیاء الحق، مجاہد قریشی سر(ناندیڑ ضلع صدر ہائی اسکول)،یوسف خان سر (ناندیڑ ضلع صدر پرائمری اسکول) ،انصاری محمد سیف اللہ (تعلقہ صدر پاتھری)، مفتی موسیٰ صاحب قاسمی، مولانا جہانگیر ندوی، مولانا مرشد عالم، عزیز الرحمٰن (نامہ نگار مالیگاوں) موجودتھے۔ تنظیم کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار پرنائیک تجمل معز نے روشنی ڈالی،
امیر خان کریئر کونسلر نے اپنی مخاطبت میں شہر پربھنی میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے قیام کی غرض اور اہمیت اور تنظیم سے جڑکر کام کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے تمام تنظیموں کے شانہ باشانہ کام کرنے کی ترغیب دی۔ محمد سرور شریف سر نے سامعین سے ہم کلام ہوتے ہوئے فرمایا کہ ساجد نثار احمد صاحب نے کس طرح مسلسل جدوجہد محنت اور لگن سے مسلسل کام کرتے ہوئے قلیل عرصہ میں ملک کی 19 ریاستوں میں تنظیم کو قائم کیا ۔محمد سرور سر نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ پربھنی شہر میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے قیام کا سہرا مجاہد قریشی سر ضلع ناندیڑ کا مرہون منت ہے، جنہوں نے ساجد نثار احمد صاحب جیسی ملکی سطح پر بے لوث کام کرنے والی شخصیت سے انکی ملاقات کروائی۔صدارتی خطاب سے قبل پربھنی شہر کی مجلس عاملہ کے صدر و ارکین کا اعلان اکھل بھاریتہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے کیاجو اس طرح ہیں ۔
محمد سرور شریف ابن یوسف شریف ( صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ضلع پربھنی شاخ پرائمری اسکول)، محمد اکبر (نائب صدر)،محمد مظہر (سیکریٹری)، عبدالماجد (جوائنٹ سیکریٹری)، محمد ظفر( کارگذار صدر)،عبدالقدوس (خازن)، محمد یونس انور (شعبہ نشر و اشاعت)، محمد اسرار احمد( صلاح کار)، شیخ الطاف (رابطہ کار)، سید عبدالمجاہد قاضی( رکن)، شیخ ساجد(رکن)،محمد ماجد( رکن )۔ ہائی اسکول کی کمیٹی کے لئے امیر خان عظمت خان (ضلع صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ شاخ ہائی اسکول)، انصاری محمد عتیق( نائب صدر)، عبیداللہ شریف( سیکریٹری)، آصف حسین (جوائنٹ سیکریٹری)، سید واجد جانی( کارگذار صدر)، کلیم قریشی (شعبہ نشرواشاعت)، محمد منیر (صلاح کار)، وجاء الرحمٰن(رابطہ کار)، سید نظیر (خازن)، عبدالباسط(رکن)، شیخ معاطف( رکن)، شیخ سہیل (رکن) اس طرح کی مجلس عاملہ ضلع پربھنی کے لئے عمل میں آئی۔ آخر میں اپنے صدارتی خطاب میں ساجد نثار احمد بانی و جنرل سیکریٹری نے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے تنظیم کے کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ تنظیم اللہ کی ذات پر یقین رکھتے ہوئے کام کرتی ہے ۔
دینی وعصری مدارس کے طلبہ ،معلمین و معلمات، اسکول کے ذمہ داران کے مسائل پر بے باک انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے اس مصرعے کے تحت ’’مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیئررکھنا‘‘کےمصداق تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ساتھ لے کر ملکی سطح پر بہترین اور منظم انداز میں کام کررہی ہے،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری نے نومنتخبہ صدر و اراکین پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محمد سرورشریف اور امیر خان سر کے اس تنظیم سے جڑنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے تمام نو منتخبہ ارکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس عظیم الشان جلسہ کی نظامت کے فرائض الطاف اقبال نے بہترین انداز میں کرتے ہوئے سامعین کا دل جیت لیا، آخر میں مفتی موسیٰ صاحب قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔



