جلگاؤں (سعیدپٹیل)گجرات میں سن ٢٠٠٢ ء ہوئی بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور کنبہ کےسات افراد کا قتل کےمعاملے میں تا عمر جیل کی سزاپاۓ گیارہ مجرموں کو عدالت اعظمیٰ ممبئ نے سزا سنائی تھی۔گجرات حکومت نے معافی قانون (ریمیشن پالیسی) کے تحت ١٥ اگست کے روز سبھی گیارہ مجرموں کو جیل سے رہاکردیا۔ان سبھی مجرموں کو معافی قانون پر عمل کرتے ہوۓ رہا کردیاگیا۔اس قانون کے مطابق خواتین پر ظلم زیادتی اور اجتماعی عصمت دری ،قتل کرنے والوں کو معافی کا استعمال کیاجانا مناسب نہیں۔گجرات ریاست اور اسی طرح مرکزی حکومت کے قانون میں ترمیم ہونے کے باوجود مجرموں کو رہاکردیاگیا۔وزیراعظم نریندر مودی خواتین کو مضبوط بنانے ،خواتین کی عزت و احترام ،خواتین کےحقوق و طلاق ثلاثہ کے قانون سے مسلم خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ،ان تمام باتوں کی گجرات سرکار کھلے طور پر بے عزتی کی ہیں۔
اس لیئے وزیراعظم و صدر جمہوریہ ان دونوں صاحبان نے تمام امور پر توجہ دےکر گجرات حکومت کا معافی کاحکم نامہ منسوخ کرکے سبھی گیارہ مجرموں کو پھر سے جیل میں روانہ کرنا چاہیئے۔اس طرح کا پرزور مطالبہ ضلع کلیکٹر کے ذریعے وزیراعظم و صدر جمہوریہ کو دیئے گئے مکتوب میں کیاہے۔جلگاؤں کی مذہبی ، ملی ،سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے پرزو انداز میں کیاگیا ہے۔مذکورہ معاملے میں مطالبہ کے مکتوب کو دیئے جانے کے وفد میں مفتی محمد ہارون ،راشٹروادی کانگریس خواتین سیکریٹری پرتییبھا شرساٹھ ،خواتین تحفظ کمیٹی کی نویدیتا تاٹھے۔مسلم خواتین بورڈ کی نصرت فاطمہ سید ،ضلع منیار برادری ضلع صدر فاروق شیخ ،رضااکیڈمی کے علی انجم رضوی ،راشٹروادی کانگریس اقلیتی شعبہ کے مظہرپٹھان ،منسے کے ضلع صدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے ، یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ ، شیوسینا کے شہرصدر ذاکر پٹھان ، کل جماعتی کونسل کے صدر سید چاند ایم آئی ایم کے احمد شیخ ،ھیومن رائٹ کے انور خان سقلگر ،شیوسینا کے ارباز خا ن ،میرشکراللہ فاؤنڈیشن کے میرناظم علی ،مجاھد خان ،جاوید خان ،لوک سنگھرش یوتھ مورچہ کے صدر بھرت کرڈیلے وغیرہ نے شامل ہوکر نمائندگی کی۔
فوٹوکیپشن : ایڈیشنل کلیکٹر پروین مہاجن کو مکتوب دیتے ہوۓ شریمتی پرتیبھا شرساٹھ اور ساتھ میں وفد کے نمائندگان و اراکین



