جلگاوں (نامہ نگار) ملک کو آزاد ہوئے 75 سال کا عرصہ ہو چکا اور آج ہم 76 واں یوم ِ آزادی منا رہے ہیں ۔ یومِ آزادی ہمارے لیے یوم ِ مسرت بھی ہونا چاہیے اور یوم احتساب بھی اگر ہمیں اپنی آزادی عزیز ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لیے بھی تمام تر قوتوں کو وقف کرنا ہوگا
آزادی کی حفاظت اور استحکام بحیثیت ِ قوم 15 اگست کو ہم جشن ِ آزادی مناتے ہیں تو اس مبارک موقع پر ہم میں سے ہر شخص کو سوچنا ہوگا کہ اس نے اب تک آزادی کے استحکام کی لیے اپنی بساط کے مطابق کتنا کام کیا ۔ اینگلو اردو ہائ اسکول و جونیر کالج جلگاوں میں منعقد آزادی کی تقریب کے سلسلے میں انجمن تعلیم المسلمین کے صدر الحاج اعجاز ملک نے مندرجہ بالا کلمات ادا کیے۔ادارے کے صدر مدرس ڈاکٹر شیخ بابو سر نے یوم ِ آزادی کے تناظر میں مجاہدین ِ آزادی کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔اس پُر مسرت موقع پر طلبہ کی طرف سے قومی گیت و تقاریر پیش کی گئیں ۔
انجمن تعلیم المسلمین کے نائب صدر سید چاند صاحب ، جنرل سیکریٹری الحاج امین بھائی بادلی والا،رکن ِ انتظامیہ شیخ شفیع صاحب اور شیخ سلیم صاحب بطور مہمانان خصوصی موجود تھے .فزیکل ٹیچر وسیم مرزا سر ، شہباز سر ،اور آصف سر نے خصوصی توجہ مرکوز رکھی . نظامت شفیق صدیقی سر نے اور رسم شکریہ فاروق امیر سر نے ادا کئے



