جلگاؤں:اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں یوم آزادی کا جشن بڑی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ پروفیسر عبدالروف شیخ صاحب( چیئرمین اقرا بی ایڈ کالج )کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی کی گئیں ۔اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ صاحب، جناب طارق انور عبدالروف ( اراکین اقرا ایجوکیشن سوسائٹی ) اسکول ھذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ و دیگر اسٹاف، طلبہ وطالبات موجود تھے ۔
ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر اور رضوان شیخ سر کے تیار کردہ مسلم مجاہدین آزادی کے چارٹ کا افتتاح جناب طارق انور عبدالروف شیخ کے ہاتھوں کیا گیا ۔
بعد ازاں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ صاحب نے کی۔اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نے افتتاحی کلمات و مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔
پنجم تا دہم کے طلبہ وطالبات نے اردو، مراٹھی، عربی، گجراتی، انگریزی زبان میں تقاریر پیش کیں ۔ قومی گیتوں پیش کرکے سامعین کی داد و تحسین وصول کی ۔
طارق انور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی نے جان کی بازی لگا کر ہمیں آزادی دلائی ہے ہمیں اس کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہیں پروفیسر عبدالروف شیخ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار
میں ثقافتی کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد پیش کیں ساتھ ہی اسکول کے ماضی کے واقعات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو 5000 پانچ ہزار روپے نقد انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کیں ۔
صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ صاحب نے کہا کہ آج ہم آزادی کا امروت مہتسو منا رہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ آزادی کا جش بھارت کے ہر گھر میں ترنگا لگا کر منایا جا رہا ہے ۔
جماعت دہم کے سید مسیرہ کاظم اور غوثیہ نور رفیق نے نظامت کے فرائض انجام دے جبکہ رسم شکریہ نفیس بانو اسمعیل شیخ مس نے ادا کیے۔ اجتماعی راشٹریہ گیت پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔
پروگرام کی کامیابی کے لیے کلچرل کمیٹی کے انچارج ریاض شاہ سر، ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر ،رضوان سر ، نفیس مس، ثناء مس، حنا مس، تبسم مس، دیگر اسٹاف کا تعاون رہا ۔

