جلگاؤں( سعید پٹیل) ریاست مہاراشٹر کی عوام پر صوفی سنتوں اور علاقائی سماجی بزرگوں کی اخلاقی تعلیمات کا اثر نمایاں طور پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس لیئے گاؤں قصبوں میں شہریان پیار محبت سے پرامن زندگی گذارنے کو سر فہرست رکھتے ہیں۔یہاں بھائی چارگی اتم درجہ پائی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پوری ریاست میں اقلیتی طبقہ کے کئ ہزار طلباء دیگر زبانوں کی اسکولوں میں بھی بڑےذوق و شوق سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔تعلقہ پارولہ کے موہاڈی گاؤں کی ضلع پریشد اسکول میں آزادی کا امرت مھوتسو کے ضمن میں اور یوم آزادی کے مبارک موقعہ پر یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔اس موقعہ پر طلباء کے لیئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیاگیا تھا۔
مضمون نویسی مقابلے میں جاسمین کھاٹک (اول) ، آفرین کھاٹک (دوم) ، رنگولی مقابلے میں ثانیہ کھاٹک( اول) ، معین کھاٹک (دوم ) اسی طرح رنگ بھرو مقابلےمیں سمیہ کھاٹک (اول) اور اونکار سونونے نے(دوم) مقام حاصل کیا۔قبل ازیں سرپنچ آباصاحب رامچندر پاٹل کےہاتھوں پرچم کشائی کی گئ و مختلف مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات میں موصوف کے ہاتھوں سے اسناد تقسیم کی گئ۔صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ معلمہ ڈاکٹر پاکیزہ پٹیل نے کامیاب طلباء کو نوٹ بک اور ریویژن بک تحفہ دے کر حوصلہ افزائی کیں۔
سرپنچ رامچندر پاٹل کے ہاتھوں اسکول احاطہ میں شجرکاری کی گئ۔اس موقعہ پر موصوف نے کہاکہ اس طرح کے مقابلے منعقد کرنے سے طلباء کو تحریک ملتی ہے اور طلباء میں تعلیمی ترقی کا جوش و امنگ پیدا ہوتی ہیں۔دیگر مہمانان بھی رہنمائی کی۔سومناتھ پاٹل سر نے نظامت کی۔منجول تائی پاٹل ،اپانائک وغیرہ گاؤں کے معززین و گاؤں والوں نے شرکت فرماکریوم آزادی کے جشن کو رونق بخشی۔فوٹو کیپشن پارولہ کے موہاڈی گاؤں میں ضلع پریشد اسکول میں مختلف مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات و اسناد تقسیم کرتے ہوۓ مہمانان و اسکول کا جملہ عملہ۔



