جلگاؤں (سعیدپٹیل)گذشتہ دنوں املنیر میں آزادی کا امرت مھوتسو کی مناسبت سے منعقد تقریب میں املنیر کی مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیرآبادی ؒ اسٹڈی سینٹر و پبلک لائبریری کی جانب سے سماجی ، مذہبی ، ملی ، تعلیمی ، علمی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں جلگاؤں منیار برادری کے ضلع صدر فاروق شیخ ، راشٹروادی کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر مظہر پٹھان ،عبدال ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر انور خان سقلگر کو ادارے کی جانب سے اعزاز تفویض کیئے گئے۔ادارے کی جانب سے آزادی کا امرت مھوتسو کے ضمن میں کل ہند مشاعرہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ہال املنیر میں منعقد کیا گیا۔
اس موقعہ پر سرگرم عمل سماجی کارکنان کی سماجی ،تعلیمی ،طبی ،ملی ، سیاسی و مذہبی خدمات کے اعتراف میں سماج رتن اعزاز دے کر حوصلہافزائی کی گئ۔قبل ازیں علامہ فضل حق خیرآبادی ؒ کے صدر ریاض شیخ نے تمہیدی اظہار خیالات میں ادارے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر موصوف نے سماج رتن اعزاز اور جن حضرات کو اعزاز سے نوازا گیا ان کا تعارف پیش کیا۔ادارے کے سرپرست و عہدیداران ریاض شیخ ،حاجی نصرالدین ،مصطفی شیخ ،لئق خان ، عمران کھاٹک کے ہاتھوں اعزازات تفویض کیئے گئے۔
نظامت مشہور و معروف ناظم مشاعرہ صابر مصطفی آبادی نے کی جبکہ رسم شکریہ ادارے سے وابستہ ایڈوکیٹ قاضی صاحب نے ادا کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیئے اسٹڈی سینٹر و لائبریری سے منسلک طلباء نے محنت کی۔
فوٹوکیپشن : مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیرآبادیؒ لائبریری کے عہدیداران سماجی خدمتگاروں کو اعزاز تفویض کرتے ہوۓ۔



