لونار ( محمد شاکر ہمدرد) کھا رے پانی کی جھیل کے لیے دنیا بھر میں مشہورضلع بلڈھا نہ کی تحصیل لونار اپنی الگ تھلگ پہچان رکھتا ہے ۔ اسی شہر میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے مورخہ 9 ،اکتوبر 2022 بروز اتوار صبح 11بجے اندرا گاندھی اُردو ہائی اسکول جامع مسجدِ چوک لونار میں خون کے عطیہ کیمپ کو جمعیت علمائے ہند کے مہاراشٹر صدر حافظ ندیم صدیقی صاحب و ودربھ صدر مفتی روشن قاسمی ان دو روشن خیال اشخاص کی رہنمائی حاصل رہی۔
غور طلب رہے کے آئے دن ملک کے مختلف حصوں میں وقت ضرورت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں تنظیم جمیعت علماء ہند نے اپنے کاموں سے اپنی پہچان بنائی ہے اور خاص کر ملک میں ہندو مسلم يكجہتی کا ماحول قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آپکو معلوم ہو کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر دنیا بھر میں اس دن کو عالمی یوم امنکے طور پر منایا جاتا ہے اس لیے اس دن شہر لونار میں عالیشان خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس عطیہ کیمپ میں برادرانِ وطن نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا تا کہ وقت ضرورت خون ضرورت مند کو دیا جاسکے ۔شام ہوتے ہوتے عطیہ دہندگان کی تعداد تقریباً 100سے زائد ہوگئی تھی ایسی اطلاع جمیعت علمائے ہند لونار شاخ کے جنرل سکریٹری الحاج محمد رضوان جڈڈا نے دی۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا صبح 11بجے سے شام 5بجے تک چلنے والے اس خون عطیہ کیمپ میں تقریباً 100افراد نے اپنا خون کا عطیہ دےکر عظیم کام انجام دیا۔اس کیمپ میں شہر کے مختلف حصوں سے ڈاکٹر کے بی ماپاری ، راجیش ماپاری، گٹ نیتے بھوشن ماپا ری، پرادھیاپک بڑی را م ماپاری ، رونق علی ، بلال سیٹھ ، صاحب را و جی پا توڑے ، ممبر بلدیہ عبید خان ، لونار تعلقہ پترکار صدر شیخ صمد ، حاجی ارشاد علی سیٹھ ، حاجی محمود سیٹھ ، ڈاکٹر فیروز شاہ ، کانگریس شہر صدر نیتین شندے ، ظفر خان ، فیروز پٹھان ، غفار سیٹھ ممبر بلدیہ رؤف بھائی ، رمضان سر ، توفیق سر ، طاہر سر ، اننو سر ، عقیل سر ، قادر سیٹھ ، طاہر قریشی ، عامر سر ، نثار شیخ سر ، ایڈوکیٹ خضر صدیقی ، فیضان سر ، نے اپنی شرکت درج کروائیں ۔
اس خون عطیہ کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں جمیعت علمائے ہند برانچ لونار کے اراکین میں رضوان جڈڈ ا ،جمیعت شہر صدر حافظ ایاز ، مولانا طارق ، حاجی مسعود سیٹھ ، رضوان خان کرامت خان ، واصف احمد خان، عاطف صدیقی سر ، عمران خان صاحب ، ڈاکٹر طاہر ، اسلم پرویز ، نعیم سر ، شیخ صاحب ، محمد ذکی ، شیخ فرزین ، شیخ سہیل ،اور دیگر افراد کا بھی تعاون حاصل رہا ۔



