ريسوڑ۔( محمد شاکر ہمدرد) 12 ربیع الاول کی مناسبت سے مورخہ 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار صبح 11 بجے مقام گلشن آسیہ سیمی انگلش اسکول چاندنی چوک ريسوڑ میں ایک تقریب کااہتمام جماعتِ اسلامی ہند ريسوڑ کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت مجیب مومن صاحب اُدگیر نے کیں۔
مہمانان خصوصی میں شہر و اکناف سے جناب نیلیش گائیکواڑ صاحب مکھیہ ادھیکاری نگر پریشد رسو ڑ دیویندر ٹھاکر صاحب پولیس نرکشک ريسوڑ ، دھمپال سریش مو رے صاحب وید کیہ ادھیکار ی گرام رگنالایہ ريسوڑ ،ڈاکٹر ارون دیشمُکھ صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ، مفتی یونس صدر جمیعت علماء ہند ريسوڑ ، ناظر قاضی صاحب ، مولانا اویس خان اشرفی ناظم مدرسہ جامعہ اسلامیہ فیضانِ ابرار، محمد دیار عبد القدیر صاحب ريسوڑ، اور مختلف تنظیموں سے جڑے افراد نے اپنی شرکت درج کروائیں ۔ نظامت کے فرائض عالی جناب شیخ وقار صاحب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ريسوڑ نے بحسن وخوبی ادا کیے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تمام ہی مہمانان کا استقبال کے بعدافتتاحی کلمات میں امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند ريسوڑ محمد رضوان سر نے تقریب کی غرض وغایت،جماعتِ اسلامی ہند کاطریقہ کار ،اب تک کئے گئے فلاحی کاموں کا مختصرخا کہ تقریب میں موجود شرکا کے سامنے رکھا بعد ازاں تقریب کےصدر مجیب مومن صاحب اُدگیر نے 12 ربیع الاول پیغمبر اسلام کی کو اسلامی نکتہ نظر میں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوں کو بیان کرتے ہوئے کہاں آپ ساری انسانیت کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں آپ نے ایک انسان پر دوسرے انسان کے حقوق ، بلا ملک ملت لحاظ نہ رکھتے ہوئے محبت اخوت کا پیغام عام کیا اور خالق کائنات نے قرآن کریم جیسی با برکت کتاب آپ پر نازل فرمائی۔جو ساری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہیں ۔روز جزا نیکی اور بدی کا بدلہ ملے گا ۔ہمیں کل انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہیے جیسے زرّیں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بہترین تعارف پیش کیا۔ اس تقریب کے پہلے مرحلے کا اختتام صدر ایس آئی او اویس علی خان کی رسم شُکریہ پر ہوا ۔
اس تقریب کے دوسرے مرحلہ میں کل 148 افراد نے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ ان میں نوجوانانِ ريسوڑ کا خاصہ حصہ رہا ۔تقریب کے دوسرے مرحلہ میں ناظم تقریب جناب وقار صاحب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ريسوڑ نے عطیہ دہندگان کو دلی مُبارک باد پیش کیں اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں جماعتِ اسلامی ہند ريسوڑ کی اراکین اور دیگر اہل خیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم کو تحفتاً سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر کتب پیش کی گئی ۔ اسطرح تقریب کے دونوں مراحل خوش گوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچے۔



