جلگاؤں (سعیدپٹیل) جلگاؤں ضلع و شہر راشٹروای کانگریس کی جانب سے آج ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل کی قیادت و رہنمائی میں و شہر صدر اشوک لاڈونجاری و دیگر عہدیداران و ورکروں پر مشتمل وفد نے ضلع کلیکٹر امن متل سے ملاقات کرکے محکمہ رسد فراہمی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرکے مطالبات کا مکتوب دیا۔ اقلیتی شعبہ کے ریاستی سیکریٹری سلیم انعامدار نے اس نمائندے کو بتایا کہ اس مکتوب میں بالخصوص یہ مطالبہ کیاگیا کہ جن راشن کارڈ ہولڈر شہریان کے پاس ١٢ عدد کا نمبر نہیں ہے یا انھیں ابھی تک نہیں ملا ہے۔اس لیئے سبھی قسم کا راشن کارڈ رکھنے والو کو دیوالی کے تہوار کےلیئے راشن فراہم کیاجاۓ۔
١٢ عدد نمبر نہ ہونے والوں کو راشن تقسیم نہیں کیاجاتا ہے۔حکومت مہاراشٹر نے ١٠٠ روپیئے میں روا ، چنادال ،شکر اور پام تیل ان چار گھریلوں اشیاء عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مہاراشٹر ریاست میں عوام کو دیوالی کا تہوار خوشحالی اور ہنسی۔خوشی سے منانے کےلیئے سبھی طرح کے راشن کارڈ ہولڈروں کو راشن دیاجاۓ۔اس طرح کا مطالبہ کیاگیاہے۔سبھی طرح کے راشن کارڈ صارفین کو راشن دستیاب کرکے دیوالی کی خوشی میں شامل ہونے کا موقعہ دیا جاۓ۔
اس موقعہ پر اقلیتی شعبہ کے ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،شہر نائب صدر اشوک سونونے ،سابق کارپوریٹر راجومورے ، ضلع آدیواسی سیل کے رحم تڈوی ، ابراھیم تڈوی ، سنیل مالی ،
امیت تڈوی ، ایس۔جے۔پاٹل ،سنجۓ پاٹل ،ساجد شیخ ،خلیل شیخ وغیرہضلع و شہر راشٹروادی کانگریس کے عہدیداران موجودتھے۔
فوٹو کیپشن : راشن کے مسائل و مطالبات کا مکتوب کلیکٹر امن متل کو دیتے ہوۓ راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل
