اللہ کا بنایا ہوا اسلامی قانون آج بھی پوری انسانیت کے لئے موزوں ترین اور انسانی مزاج سے ہم آہنگ قانون ہے، لیکن آج کے سائنٹفک دور میں ہر حکم کی حکمت مصلحت اور لاجک کو سمجھنے کے بعد ہی اسے قبول کرنے کا مزاج عام ہے، نیز کچھ لوگ دانستہ قانون شریعت سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں تفہیم شریعت کے کاموں کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے،
لہذا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی نے طے کیا ہے کہ آف لائن کے ساتھ ہر ماہ کے دوسرے سنیچر کو رات 9:00 بجے آن لائن لائیو تفہیم شریعت کے موضوع پر خطبات کی سیریز شروع کی جائے، قانون شریعت کی حکمت ومصلحت کو واضح کیا جائے اور قانون شریعت سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، اس کی افتتاحی نشست
مورخہ 29 اکتوبر 2022ء
بروز سنیچر بوقت رات 8:00 بجے آن لائن نشر کی جائے گی، انشاءاللہ۔
تفصیلا ت:
صدارت:_حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب
(جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
تــــلاوت قــــرآن: حافظ و قاری شہزاد صاحب
نعت پـــاک:حافظ و قاری توصیف احمد صاحب
نـــــظامـــت: مولانا تبریز عالم صاحب (آرگنائزر دارالقضاء کمیٹی و تفہیم شریعت کمیٹی)
مقــررین خصوصی:
حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب
_(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_
حضرت مولانا عتیق احمد بستوی صاحب
_(کنوینر دارالقضاء کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب
_(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)_
نوٹ: پروگرام آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہوگا، پروگرام دیکھنے کے لیے چینل سے ضرور جڑیں:
https://youtube.com/c/AIMPLB_Official
_ الـــــداعیان:ارکان تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

