جلگاؤں (سعیدپٹیل) مدھیہ پردیش کے ایک اہم مقام کھرگون سے ہماری دینی بھائی حافظ شعیب کی تفصیلات کے مطابق یہاں گذشتہ دنوں منعقد جلسہ سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ کے تحت جلسہ سے مقرر خصوصی مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے پرنور و نصحیتوں بھرے دینی بیان میں فرزندان توحید کے پرہجوم اجتماع سے کہاکہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی نمونہ زندگی ،آپ کی سنتیں ، آپ کی ادائیں ، آپ کے پیارے اخلاق ،آپ کی مکمل نمونہ تعلیمات پر آجاۓ۔پھر دنیا کا کوئی انسان آپ سے اور ہمارے پیارے نبی ﷺ سے نفرت نہیں کرےگا۔ہمارے نبی ﷺ نے نفرتوں کو ختم کرکے محبت ،امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔قتل کے ارادے سے آنےوالوں کو بھی اپنے گلے سے لگایا۔دشمن بھی آپ کے گرویدہ ہوگئے۔آج ضرورت ہے کہ ہم سب مسلمان اپنے نبی کے بتاۓ ہوۓ راستوں پر چلیں۔ہم اپنے پڑوسیوں سے محبت و حسن سلوک سے پیش آئیں۔
پھر ہمارا پڑوسی چاہیئے کسی مذہب کا ہو یا کسی طبقہ کا ہو ،ہمارا اولین کام اتحاد ،بھائی چارگی ،یکجہتی ،امن ،محبت کو عام کریں۔یہی اپنے نبی ﷺ سے سچی محبت ہے۔اس طرح کے زرین بیان سے مقرر خصوصی وبیباک بات رکھنے والے عالم و سیاسی سماجی رہنما مفتی محمد ہارون ندوی نے اہلیان کھرگون کی رہنمائی کی۔اردو میدان کھرگون میں ہوۓ اس جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔صدارت مفتی محمد شفیق فلاحی نے فرمائی۔موصوف نے بھی جلسہ عام سے حالات و وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوۓ مسلمان کی نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے میں ہی ہم سب کی کامیابی ہے۔موصوف نے تعلیم کے حصول کی بات رکھی۔اس جلسہ کو کھرگون کے بزرگ عالم مولانا محمد عثمان قاسمی کی سرپرستی حاصل رہی۔جمعیت کے صدر حافظ چاند ،نائب صدر حافظ شعیب ،حافظ محمد ریاض ،حافظ عبدالقدیر ،حافظ شمشیر ، حافظ عابد ، مفتی طارق جمعیت علماء کرام کھرگون کے تمام اراکین و خدام ، جماعت اصلاحول مسلمین کے تمام
مدرسین اور دارالعلوم کھرگون کے تمام اساتذہ کرام نے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی۔اس جلسہ کو ہزارو فرزندان توحید نے سماعت کیا و فیضیاب ہوۓ۔ اس پر نور و روحانی جلسہ کی نظامت مفتی مصب نے بڑے ہی پرنور و شاندار طریقہ سے کی۔تمام ہی علماء کرام و رفقاءکار کی محنت نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
فوٹوکیپشن : مدھیہ پردیش کے کھرگون کے جلسہ سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوۓ مفتی محمد ہارون ندوی و ہزاروں شرکاء


