جلگاؤں (سعیدپٹیل) مہاراشٹر حکومت نے مراٹھا سماج کے نوجوانوں کےلیئے انّا صاحب پاٹل مالیاتی ترقی کمیشن کی جانب سے صنعت و کاروبار کرنے کےلیئے دس ہزار روپیئے سے ایک لاکھ روپیئے تک بلاسودی قرض فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس تعلق سے جلگاؤں شہر کے مذہبی اقلیتی طبقہ وفد نے حکومت مہاراشٹر کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ شکریہ اداکیا و ساتھ ہی اسی طرز پر مولانا آزاد مالیاتی اقلیتی ترقی بورڈ سے بھی قرض لینے والوں کو بلا سودی قرض فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
مطالبے کا مکتوب اقلیتی طبقات وفد کے نمائندگان نے ضلع انتظامیہ کے ایڈیشنل کلیکٹر پروین مہاجن سے ملاقات کرکے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے نام دیا۔اسی طرح مکتوب کی کاپی حسب اختلاف کے نیتا اجیت پوار کے نام بھی دی گئ۔
مطالبہ کے میمورنڈم میں بالخصوص تین اہم مطالبات شامل ہیں جن میں ١)مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی ترقی بورڈ کے ذریعے سماج کے ضرورت مند نوجوانوں کو صنعت و کاروبار کرنے کےلیئے بلاسودی قرض فراہم کیا جاۓ۔٢)تعلیمی اور دیگر امور کے قرض جو مولانا
آزاد اقلیتی مالیاتی ترقی بورڈ کی جانب سے دیئے جاتے ہیں وہ بھی بلا سودی ہو۔٣) قرض لینے کےلیئے جس طرح مراٹھا سماج کے نوجوانوں کو آدھار کارڈ
،رہائشی ثبوت ،آمدنی سرٹفیکیٹ اور ذات سرٹفیکیٹ ہی قرض کے مطالبے میں ضروری کاغذات شامل ہیں۔یہی کاغذات مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی ترقی بورڈ سے ضرورت مند قرض لینے والوں سے مانگے جاۓ۔
اس وفد میں بودھ سماج کی پرتیبھا شرساٹھ ، مسلم نمائندہ فاروق شیخ ،جین سماج نمائندہ اجۓ راکھیجہ سکھ برادران نمائندہ کمل ارورا ، عسائی سماج نمائندہ پرکاش آٹھولے سمیت ایم۔آئی۔ایم کے اکرم دیشمکھ ،راشٹروادی کانگرس اقلیتی شعبہ شہر صدر مظہر پٹھان اور سقلگر برادری نمائندہ انور خان و شرکاء شامل تھے۔
فوٹو کیپشن : مطالبہ کا میمورنڈم دیتے ہوۓ وفد کے نمائندگان

