کھام گاؤں (واثق نوید)پورے ملک میں مسلم پرسنل لا بورڈ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام آسان و مسنون نکاح کی مہم جاری ہے جیسے علاقے برار میں زبردست مقبولیت حاصل ہورہی ہے علاقے کے علماء اکرام علمی طور اس مہم کے تحت اپنے گھرانے کے بچوں کے نکاح بھی آسان و مسنون نکاح سے انجام دے رہیں ہے جس کے اثرات مسلم سماج میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسا ہی مثالی نکاح علاقے برار کی نامور شخصیت مولانا حضرت سلیم احمد ندوی نے عملی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کی ہر طرف ستائش کی جارہی ہے ۔
آپ حضرات کو جان کر فرحت و مسرت ہوگی کہ دھارنی ومیل گھاٹ کی بلند پایہ و عظیم المرتب شخصیت حضرت مولانا سید سلیم احمد ندوی دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم کیمپس دھارنی جن کے ذریعے اللہ تعالی نے پورے علاقے میں مختلف جہات کی دینی و ملی ضروریات کو پورا فرمایا اور دار العلوم دھارنی کی شکل میں علوم دینیہ و بنویہ کا با فیض چشمہ جس سے ہزاروں طالبان علوم نبوت نے اپنی علمی و دینی تشنگی کو دور کرکے علم وحی الہیٰ کو حاصل کیا اور ملک کے مختلف مقامات پر خدمت وہ امامت علم دین کے فریضے کو انجام دے رہے ہیں نیز ملک کے حالات کے پس منظر میں مدارس اسلامیہ عربیہ کے طلباء کے لئے دینی علوم کے ساتھ اسکول وہ عصری تعلیم کا ایک ضرورت کا درجہ اختیار کر چکی ہے اس ضرورت کی تکمیل کے لئے موصوف نے مولانا عبدالشکور اسکول اینڈ جونیئر کالج دارالعلوم دھارنی میں پڑھنے والے طلباء کے لیے شروع فرماکر تحفظ دارالعلوم کا ایک بڑا کارنامہ انجام دیا
حضرت مولانا سید سلیم احمد ندوی حفظہ اللہ تعالی کے اہل خانہ کی دعوت پر اندور کے چند مہمان رشتہ پکا کرنے کے سلسلے میں 8 اکتوبر 2022 بروز سنیچر کو دھارنی آئے تھے ان کو آسان و مسنون نکاح کی ترغیب دے کر مولانہ نے اپنی پوتی محترم سید امین کی دختر نیک اختر کا نکاح اپنے نواسے معاذ علی ولد سمیرعلی کھجرانہ اندور سے سرزمین دھارنی پر عید گاہ کی مسجد میں پڑھا کر امت کے سامنے عملی نمونہ پیش فرمایا
اور بتایا کہ نکاح شریعت میں میں اتنا آسان ہے نکاح سے پہلے مولانا اعجاز ندوی ناظم تعلیمات دارالعلوم کیمپس دھارنی اور مولانا مفتی محمد انیس دین اشرفی پا تورڈوی مہتمم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ و قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شیگاؤں ضلع بلڈھانہ نے موضوع کی مناسبت سے خطاب فرمایا۔
اس نکاح میں مسجد کے مقتدی حضرات اور دھارنی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی نکاح کے بعد چھوہارے تقسیم کئے گئے اور اہل مجلس نے دولہا دلہن اور دونوں خاندانوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا اللہ تعالی ہم تمام کو اس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق انسان سادہ اور مسنون طریقے پر نکاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران جن کی جانب سے یہ مسنون نکاح کی تحریک چلائی جا رہی ہے ان کو اپنے شایانِ شان بہترین بدلہ عطا فرمائیں آمین


