پہلے یہ عہد کر لیں کہ آپ کو لاکھوں رائٹرز کی ریاضت و محبت اور محنت والے الفاظ سے محض لطف اندوز نہیں ہونا ہے بلکہ پڑھنے کے بعد اس سے سبق لینا ہے،
اس سے کچھ سیکھنا ہے اور اپنی زندگی میں روز بروز کی بھاگ دوڑ کے دوران ان اسباق کو عمل کا حصہ بنانا ہے۔
اگر آپ عمل نہیں کر سکتے،
اور کتابیں پڑھ کر اپنے اندر تبدیلی پیدا نہیں کرسکتے تو آپ پڑھنے کا حق ادا نہیں کررہے ہیں،
پھر مطالعہ کرنا اور نہ کرنا دونوں آپ کے لیے یکساں ہے.
جو لوگ کتابیں پڑھتے ہیں،
وہ کروڑوں لفظوں کو بہت خاموشی سے نگل جاتے ہیں، دل و دماغ میں جذب کر لیتے ہیں، دنیا زمانے کے ہنگامے سے دور خود کو کتاب کا قیدی بنا لیتے ہیں اور ایسے قیدی جن کا اس قید سے دم نہیں گھٹتا، بلکہ یہ قید زندگی کو مزید سانسیں عنایت کرتی ہیں اور سکون کی وجہ بھی بنتی ہے، اور کبھی آپ اس سکون میں افکار کی نئی دنیاؤں کا سفر کرتے ہیں.
آپ کو زندگی میں معجزہ پسند ہے تو ڈرامے دیکھنے کے بجائے کتابیں پڑھیں،
کتابیں واقعی سحر کرتی ہیں!!!
یہ کتابیں خاموشی سے آپکے اندر ہلچل پیدا کر کے خود کسی ڈیسک یا الماری پر آرام فرما ہوتی ہے۔


