پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں میں علمی، ادبی، طبی، فلاحی، تعلیمی و ثقافتی تقریبات میں نظامت کے ذریعے اپنی قیمتی خدمات انجام دینے والے رضوان ربانی سر کی خدمات کے اعتراف میں دارالعلم ایجوکیشن فاونڈیشن کے چئیرمین حذیفہ ہدائ سر کے ہاتھوں انھیں ایک خوبصورت سا مومنٹو اور لیٹر آف تھینکس پیش کیا گیا۔
موصوف نے ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس کے افتتاحی پروگرام کی بہترین نظامت کے ذریعے اس محفل کو چار چاند لگادیا۔ آپ اپنے فیلڈ میں نہایت مخلص ہیں۔ ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ کسی بھی تقریب کی کامیابی کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر جھونک دیتے ہیں۔ آپ جہاں درس و تدریس کے شعبے میں اپنی بیش بہا خدمات پیش کر رہے ہیں وہیں ربانی خطاطی مرکز کے ذریعے نونہالان قوم میں خوش خط تحریر کو رواج دینے کا انتہائی اہم فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ کے ذریعے بھی مفاد عامہ کے تحت علمی ادبی طبی فلاحی و تعلیمی ویڈیوز اور تقریبات نشر کر کے ناصرف شہریان بلکہ بیرون شہر و بیرونِ ملک میں موجود مالیگاؤں کے شہریان کو گھر بیٹھے ان تقریبات سے متعارف کروا رہے ہیں چینل بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے میں انھیں اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں۔
الله پاک سے دعا ہے کہ رضوان ربانی سر یوں ہی مفاد عامہ کے کاموں میں منہمک رہیں-
منجانب:- چئیرمین و مینجمنٹ دارالعلم ایجوکیشن فاونڈیشن، ڈائریکٹر ہوپ اسکول اینڈ اسٹاف


