دھرن گاؤں، 26 دسمبر۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام اور انجمن محبان اردو کتب، مالیگاؤں کے اشتراک سے چار روزہ اردو کتاب میلہ 27 تا 30 دسمبر 2022ء جلگاؤں میں اقرا اردو ہائی اسکول، سالار نگر کے میدان پر منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اسی مناسبت سے مختلف پروگرام اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیر کالج دھرن گاؤں کے طلبہ کی جانب سے علاقہ (پولیس لائن) میں ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ نے ’اردوزندہ باد‘،’سب سے پیاری زبان اردو،ہماری زبان اردو‘اردوزبان ہماری شان کے نعرے لگائے۔ طلبہ نے اس دوران گھر گھر جا کر کتاب میلے کے پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں سے میلہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی۔
اس ریلی کا مقصد لوگوں کو کتاب میلہ میں شرکت کی ترغیب دینا تھا۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول ھٰذا کے صدر مدرس محترم شکیل سر ، اور تمام ہی اساتذہ کرام وغیر تدریسی اسٹاف محنت کی۔



