جلگاؤں (سعید پٹیل) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے یہاں منعقد ہونے والے کتاب میلہ کی تفصیلات پریس نوٹ کے ذریعے دی گیئ۔ جس کے مطابق یہاں کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے اقراء ایجوکیشن سوسائٹی و انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے علاقہ خاندیش کی تاریخی سرزمین جلگاؤں شہر میں پہلا چار روزہ اردو کتاب میلہ ٢٧ تا ٣٠ دسمبر کے درمیان انعقاد کیا گیا ہے۔
مطالعہ کی تہذیب پروان چڑھنے اور ہماری تہذیب و تمدن کی بھرپور تشہیر کے ساتھ پہلی اسکولی طلبہ سے لےکر ڈگری یافتہ اردو داں طبقہ کےلیئے برصغیر کی معیاری زبانوں میں سے ایک اردو زبان جس میں اردو ادبی ،شعری ،نثری اور صحافت پر مشتمل ہے۔نثری اصناف میں ناول ، افسانوی ادب ، داستان ،انشائیہ اور سب سے اہم اسلامی و دینی علوم و فنون کا اتنا سرمایہ موجود ہے کہ کوئی بھی موضوع کی کتاب آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہے۔اس پیاری اور شرین زبان کے تمام اصناف کی حفاظت کرنا اس کی کتابوں کو خرید کر مطالعہ کرنا اردو داں طبقہ کی اہم ضرورت ہے۔
ان اغراض و مقاصد کےلیئے منعقد اس کتاب میلے میں ریاست و بیرون ریاست کے تقریباً ٢٥
کتب فروشوں کی دکانیں یہاں کی اقراء اردو ہائی اسکول
سالار نگر کے وسیع میدان پر سجائی جائیں گی۔جہاں پر اردو کے تمام اصناف کی کتابیں دکانوں سے خریدی جاسکتی ہیں۔مذکورہ کتاب میلہ آئندہ بروز منگل ٢٧ دسمبر تا ٣٠ دسمبر ٢٠٢٢ء کے درمیان صبح ١٠ بجے سے رات ٨ بجے تک سبھی کےلیئے کھلا رہےگا۔٢٧ دسمبر بروز منگل کو صبح ١١ بجے شہر جلگاؤں جو بنانا سٹی سے سفر شروع کرکے اب گولڈن سٹی کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے کا افتتاح خاتون اول میئر جۓ شری سنیل مہاجن کے ہاتھوں عمل میں آۓ گا۔اس موقع پر اہم و نامور شخصیات مہمانان خصوصی کے طور پر شریک رہیں گے۔اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں اور انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے کارکنان ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی سرپستی میں میلے کے انعقاد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اس میلے میں مختلیف ادبی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد جیسے رحیم رضا بیاول کی "گنبد کا جادو" اور اسی طرح جامنیر کی خدائی خدمتگار اس سرگرم عمل تنظیم کے سال ٢٠٢٣ ء کے کلینڈر کا اجراء عمل میں آۓگا۔اسی طرح قبل ازیں طلبہ کےلیئے جن ادبی ، شعری ، نعت خوانی ، ہزل گوئی کے مقابلوں میں اول ، دوم اور سوم انعام یافتگان کو انعامات تقسیم کیےجائیں گے۔اس موقع پر میلے کا عالیشان و خوبصورت باب سجایا جاۓگا۔ سالار فاؤنڈیشن ، عبدالغفار ملک فاؤنڈیشن ، شاہکار و بیبا فاؤنڈیشن کا تعاون حاصل رہے گا۔قبل ازیں ادارے کی تمام تعلیمی یونیٹوں نے طلبہ کی بیداری ریلیاں نکالی گئ۔کتاب میلے کی کامیابی کے لیئے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین سرگرم عمل ہیں۔
فوٹو کیپشن : اقراء کے صدر اردوکتاب میلہ کی تفصیلات ذرائع ابلاغ کو دیتے ہوۓ۔


