جلگاؤں ؛(عقیل خان)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے شہر جلگاؤں میں 27 تا 30 دسمبر منعقد ہونے والے چار روزہ اردو کتاب میلے کی مناسبت سے مختلف تقافتی پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔اسی کی ایک کڑی ہزل گوئی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں شہر تمام ہائی اسکولوں سے 14طلبہ اور طالبات نے شرکت کیں۔یہ پروگرام اقرا شاہین ہائی اسکول کے وسیع میدان پر منقعد ہوا۔پروگرام کو منظم طریقے سے کو آرڈنیٹ کرنے کی ذمہ داری اقرا شاہین ہائی اسکول با صلاحیت معلم شیخ افتخار غلام رسول نے نبھائی۔۔اس مقابلے میں اول شیخ محمد عامر(اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاوں) دوم سہیل عارف پٹیل (یونک اردو ہائی اسکول جلگاؤں) اور فردین حنیف پنجاری (اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاوں) نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
جج کے فرائض سبکدوش صدر مدرس و خوش گلو شاعر انیس کیفی نے انجام دیئے۔ کامیابی کے لیے پرنسپل شیخ گلاب اسحاق اور دیگر اساتذہ کا تعاون حاصل رہا۔

