جلگاؤں (عقیل خان)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی اور انجمن محبان اردو کتب مالیگاؤں کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ کتاب میلہ عظیم الشان کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
جس کے آخری چوتھے روز بین المدارس حب الوطنی گیت مقابلے کے اول'دوم اور سوم مقام پانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز شیخ نور محمد کی تلاوت قرآن سے ہوا۔کارپوریٹر ریاض باغبان'ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ'اعجاز ملک' شاعر و ناظم صابر مصطفی آبادی اور عبدالکریم سالار نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار کۓ۔اپنی تقریر میں سالار نےکہا کہ علاقہ خاندیش میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کےکتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔یہ میلہ اس علاقے میں اردو سے متعلق اس طرح کی مختلف سرگرمیوں کے لیے مختلف افراد و تنظیموں کو تحریک و ترغیب دیتا رہے گا پروگرام کی صدارت ممبئی سے تشریف لائے اقرا کے ہمدرد ڈاکٹر شوکت شاہ نےفرمائی۔
خطبہ صدارت کے دوران موصوف نے کتاب میلے کی کامیابی کے لیے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔حب الوطنی گیت مقابلے میں اول تا سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو مرحوم الحاج عبدالغفار ملک فاونڈیشن کی جانب سے ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ'عبدالمجید ذکریا'غلام نبی باغبان' عبدالعزیز سالار'پروفیسر امیش گو گاڑیا'مشتاق سالار'سید الطاف علی رہنما' راغب جاگیر دار'عبدالوہاب ملک'ایس۔ایم فاروق محمد یاسین انصاری'سلیم رحمانی اور امتیاز بھائی بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔آخری روز شب میں کتاب میلے کےمنظم و کامیاب انعقاد کے لیے مختلف تنظیموں کے اراکین کی جانب سے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر واراکین کا استقبال کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی۔
تقسیم انعامات کے پروگرام کی نظامت کے فرائض عارف محمد خان بحسن خوبی انجاد دئیے۔افتخار احمد کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔


