ریسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) 30 دسمبر 2022کو منقعدہ تعلقہ سطحی سائنس نمائش میں الہلال ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے اسکول ہذا کے دو ماڈلس نے اول مقام حاصل کیا۔ ہائی اسکول کی اس نمایاں کامیابی کے لئے سائنس معلم نصیر احمد شیخ کی رہنمائی حاصل رہی۔اس تعلقہ سطحی سائنس نمائش کی معائنہ ٹیم کے ہاتھوں نصیر احمد شیخ کو سائنس ماڈل کے لیے اور علامہ اقبال پرائمری انگلش میڈیم اسکول کے محسن خان سر کی رہنمائی میں پیش کیے گئے ریاضی پر مشتمل ماڈل کو بھی اول مقام کی سند دےکر ان دونوں معلمین کی کارکردگی کو سراہا۔
سوسائٹی کے صدر الحاج محمد کبیر محسن سابق لیکچرار شیواجی جونئیر کالج ریسوڑ نے معلم نصیر احمد شیخ و محسن خان اور اس نمائش میں حصہ لینے والے طلباء کو بھی مبارک باد دی اور مسقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس ضمیر احمد خان اور علامہ پرائمری سیمی انگلش میڈیم اسکول کے صدر مدرس محمد شاہد نے بھی مبارک باد پیش کیں۔معلوم ہو کہ اس تعلقہ سطحی سائنسی نمائش میں ہائی اسکول ہذا نے یہ کامیابی 9 تا 12 درجات پر مشتمل گروپ میں پیش کردہ سائنس ماڈل کو اول مقام اور سیمی انگلش پرائمری اسکول نے 5 تا 8 درجات پر مشتمل گروپ میں پیش کردہ ریاضی کے ماڈلس میں اول مقام حاصل کر کے کیں۔
ان دو گروپ میں کل 200اسکولوں نے اپنے اپنے ماڈلس پیش کیے تھے۔

