دھولیہ(پریس ریلیز) 26 فروری 2023 بروز اتوار صبح 10:30 بجے سوئیس اسکول کے وسیع ہال میں الحاج ضمیر احمد ملا سر فانڈیشن کے زیرِ اہتمام پبلک لائبریری کا افتتاح اور حال ہی میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا دھولیہ و انجمن محبان کتب کے اشتراک سے دھولیہ اردو کتاب میلہ کی مٹالی کامیابی پر اراکین سنگھٹنا و علم دوست شخصیات کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا
جس میں تمام ہی شخصیات کو دیدہ زیب ٹرافی اور خوبصورت سرٹیفکیٹ سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔
اس عظیم الشان پروگرام کی صدارت مشہور و معروف شخصیت و مرحوم ضمیر احمد ملا سر کے برادر عزیز محترم حاجی صغیر احمد کانجی والے صاحب نے قبول فرمائی۔
تحریک صدارت محترم آصیف سر نے پیش کی جس کی تائید محترم رضوان الدین سر نے کی۔ پروگرام کا افتتاح ادارۂ سوئیس کے صدر و سوئیس اردو ہائی اسکول کے چیئرمین الحاج اخلاق احمد چمڑے والے صاحب کے دعائیہ کلمات سے ہوا تو وہیں پبلک لائبریری کے خوبصورت بورڈ کا افتتاح ادارۂ سوئیس کے سیکرٹری و حاجی محمد عثمان مراٹھی اسکول کے چیئرمین محترم الحاج محمد عفان انصاری صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
اس دوران اعجاز الیاس صدیقی صاحب مالیگاؤں نے محترم ضمیر احمد ملا سر کی تعلیمی میدان مثالی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
محترم رفیق احمد عبدالمجید ( راؤ صاحب ) ضمیر احمد ملا سر کی نصف دہائی قبل جب شہر عزیز کے حالات سنگلاخ تھے اس وقت کارنر میٹنگوں کے ذریعے میدان ذرخیز کرنے میں کارہائے نمایاں کو مع حوالہ پیش کیا ۔
محترم سید لیاقت علی سر شہادہ نے تعلیم کیوں ضروری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو کی ترویج و ترقی پر زور دیتے ہوئے ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن کی جانب سے پبلک لائبریری کے افتتاح پر اور کتاب میلہ کامیابی سے ہم کنار ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
اخیر میں سٹیزن ایجوکیشن کیمپس کے چیئرمین عالیجناب منظور حسن ایوبی صاحب نے بڑے جامع انداز میں اتحاد و اتفاق پر دیا۔ موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر لا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر دھولیہ میں پہلی مرتبہ اردو کتاب میلے کا انعقاد کر تاریخ رقم کر دی اسی طرح تمام مینجمنٹ ایک ساتھ آجائیں تو انشاء اللّٰہ دھولیہ کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوجائے گا ۔
اور ہمارے نونہالوں کا مستقبل روشن و تابناک ہوگا۔
اس پروگرام میں عالی جناب امتیاز قیصر صاحب مالیگاؤں ، عالی جناب امین سر صاحب مالیگاؤں ، عالی جناب ڈاکٹر عقیل پرویز صاحب عالی جناب حاجی زاہد حسین صاحب ، عالی جناب حاجی شبیر احمد صاحب ان معززین کے دست مبارک سے صدر و اراکین سنگھٹنا و علم دوست شخصیات کا استقبال کیا گیا
اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی عالی جناب زبیر احمد سر صاحب ( یونٹی پریس مالیگاؤں ) ، عالی جناب کلیم دانش صاحب ( ایڈیٹر روزنامہ ڈسپلن مالیگاؤں) ، عالی جناب ڈاکٹر شبیر اقبال سر صاحب ، عالی جناب مظفر حسین دوست محمد صاحب ، عالی جناب شکیل عیسیٰ صاحب موجود رہے۔ پروگرام کی نظامت محترم اسماعیل شاد سر بحسن خوبی انجام دی۔
محترم الیاس سر کے رسم شکریہ ادا کرنے کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے لئے الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن ، و خانوادۂ ضمیر احمد ملا سر نے انتھک محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔























