(پریس ریلیز)
الحمد اللہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ عظمت اقبال سر کے اعزازی سلسلے میں ایک اور ایوارڈ کا اضافہ ہوا ہے۔
۲۵ فروری بروز سنیچر کو ناسک شہر میں “جیوالا بہودیشیے سنستھا “ کی جانب سے ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس اعزازی پروگرام میں ریاست بھر سے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کرنے والوں اور کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی سراہنا کی گئی اور اعزاز سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں عظمت اقبال سر کو ان کی تدریسی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے “مثالی مدرس” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس طرح عظمت سر کے اعزازی سلسلے میں ایک اور اعزاز کا اضافہ ہو گیا۔
یہ اعزاز لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تدریس ، گوگل کی جانب سے کی گئی سراہنا اور آپ کی ادبی سرگرمیوں کے عوض میں پیش کیا گیا۔ اس طرح بطور معلم سر کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں جو عزت و شہرت بخشی ہے اور جو مقام عطا کیا ہے اس کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے اپنے طلباء کے تئیں اپنی ذمہ داریاں یوں ہی نبھاتے رہے۔ اس موقع پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اوراللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ عظمت سر اپنی قابلیت کے پیش نظر اپنے پیشے سے یونہی انصاف کرتے رہیں اور مزید اعزازات و کامیابیاں ان کے قدم چومے۔ آمین ۔
ایس ایس سی۱۹۹۰ء جےایم آر گروپ ۔ مالیگاؤں
