برقی توانائی آج کے دور میں ہماری بہت اہم ضرورت بن کر رہ گئی ہے برقی توانائی کے صارف لامحدود ہیں لیکن برقی توانائی فراہم کرنے والے ذرائع محدود ہیں بجلی کی عدم فراہمی کی بنا پر ہمیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید براں بجلی کی قیمت (پاور بل کا ریٹ) بڑھنے سے مزید پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اسی بنا پر شمسی توانائی solar system کا استعمال ناگزیر ہوتا جا رہا ہے اسی وجہ سے شمسی توانائی کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے
شمسی توانائی کا سب سے اہم حصہ solar panel شمسی پینل ہے شمسی پینل پر گرد و غبار درختوں کے پتے اور مٹی وغیرہ جمع ہوکر کر سولار پینل صلاحیت کو متاثر کر دیتے ہیں کیونکہ شمسی پینل روشنی کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔
اس لیے دھول مٹی کسی بھی طرح کی رکاوٹ سے یہ کم بجلی فراہم کرتے ہیں شمسی پینل کی باقاعدگی سے صفائی بہتر نتائج فراہم کرتی ہے شمسی پینل کی صفائی کے رہنما اصول وضوابط مندرجہ ذیل ہیں۔
شمسی پینل کی صفائی کے وقت سب سے پہلے حفاظتی سوٹ PPE kit( personal protection equipment)
ضرور پہنیں۔
کم ازکم پندرہ دن میں ایک مرتبہ پینل کو ضرور صاف کر لیں۔
شمسی پینل کی صفائی سے پہلے اچھی طرح جانچ کرلیں کہ پینل کے کنکشن لوز نہ ہوں یعنی اچھی طرح مربوط ہوں۔
پینل مسخ شدہ یعنی پھوٹا ہوا نہ ہو اگر پینل کا شیشہ پھوٹا تو ہرگز پانی کا چھڑکاؤ نہ کریں پینل جب گیلے ہوتے ہیں تو الیکٹرک شاک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے سخت دھوپ کے وقت پینل پر پانی کا چھڑکاؤ ہرگز نہ کریں صبح کے ابتدائی اوقات یا شام کے اوقات سولار پینل کی صفائی کے لیے زیادہ موزوں ہیں کیونکہ اس وقت سورج کی تپش زیادہ نہیں ہوتی
سولار پینل کی سطح اور پانی کا درجہ حرارت یکساں ہونا چاہیے چائے 20 سینٹی گریڈ تک کا اگر فرق رہا تو قابل قبول ہے اس سے زائد فرق ہونے کی صورت میں پینل کا شیشہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہے جو کہ زبردست الیکٹرک شاپ کا باعث بن سکتا ہے۔
پینل کی صفائی کے وقت پینل پر ہرگز کھڑے نہ ہوں
سولر پینل کی صفائی کے وقت ہمیشہRO پانی کا استعمال کریں اگر RO پانی دستیاب نہ ہو تو کم معدنی ملاوٹ پانی استعمال کر سکتے ہیں لیکن یہ خیال رہے کہ پانی میں فی لیٹر 75 ملی گرام سے زائد معدنی ملاوٹ نہ ہو اگر پانی میں معدنی ملاوٹ زیادہ رہی تو یہ سخت پانی کہلاتا ہے جو کہ شیشے پر اپنے باقیات چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے سولار پینل روشنی زیادہ مقدار میں جذب نہیں ہو پاتی اس طرح ہمارا نقصان ہوتا ہے سولار پینل پر پانی بہت اہمیت کا حامل ہے
پینل کے شیشے پر یا پینل کے عقبی جانب جب کسی بھی قسم کے کیمیکل کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی کسی دھار دار اوزار کا استعمال کریں
پرندوں کے فضلات ، کارخانوں کے فاضل مادے ، کسی بھی قسم کے دھبے ہوں اور پانی سے صاف نہ ہو رہے ہوں تو نرم کپڑے سے ہلکا ہلکا مساج کریں پانی کو کم دباؤ low pressure سے پینل پر ڈالیں اگر پریشر پمپ کا استعمال کریں تو پانی کا پریشر 35 Bar سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔
اگر دوطرفہ پینل استعمال کریں تو پینل کے پیچھے کی جانب نرم برش سے صفائی کریں
جنکشن باکس، کیبل ٹرے، باکس کمبائنر وغیرہ پر ہرگز پانی کا چھڑکاؤ نہ کریں -




