جلگاؤں (شیخ زیان احمد) جماعت اسلامی ہند ، جلگاؤں اور جلگاؤں ضلع ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے اشتراک سے سدگرو ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں ایک بہترین اجتماعی افطار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان میں جلگاؤں ضلع اسپورٹس آفیسر مِلِند دِکشِت، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر عبدالکریم سالار،
جلگاؤں ضلع ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نارائن کھڑکے، چوپڑہ جونیئر کالج کے پرنسپل، ایل وی پاٹل سر، جماعت اسلامی ہند کے جلگاؤں ضلعی صدر شیخ مشتاق احمد، جلگاؤں امیر مقامی شیخ سہیل احمد، وغیرہ زینت اسٹیج تھے۔
جبکہ مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے ضلعی صدر محمود خان، عادل خان، شہر کی تمام اسکولس کے اسپورٹس ٹیچرس بطور مہمانان موجود تھے۔
افتتاحی کلمات کے تحت ڈاکٹر راجیش جادھو سر نے کہا کہ ہم اپنے مسلم اسپورٹس ٹیچرس کے تعاون سے گزشتہ 30 سالوں سے یہ اجتماعی افطار کا انعقاد کررہے ہیں۔
میں خود ہر ماہ 30 روزے رکھا کرتا تھا جس کے لئے مرحوم عبدالغفار ملک اور مرحوم سعید ملک کے یہاں ہم سحری بھی کرتے اور افطار بھی۔مراٹھی اخبارات نے میرے فوٹو کے ساتھ
ہندو روزہ دار یہ سرخی لگائی تھی۔ وہ آج بھی میری فائل میں ہے۔ اس موقع پر ملند دکشت نے اپنے بچپن کے مسلم ساتھیوں، ان کے ساتھ بتائے بہترین لمحات کا تذکرہ کیا۔
عبدالکریم سالار صاحب نے سائنسی و دنیاوی اعتبار سے روزہ کی اہمیت اس عنوان کے تحت نے اظہار خیال کیا۔پروگرام کے کلیدی خطاب میں سہیل امیر صاحب نے اسلامی نقطہ نگاہ سے روزہ کے فلسفہ کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ روزہ ہمیں حرام کھانے ، پینے اور حرام کام انجام دینے سے روکنے عملی مشق ہے۔
انتہائی کامیاب اس اجتماعی افطار کی کامیابی کے لئے اقبال مرزا سر، ڈاکٹر چاند خان، تاج الدین شیخ، آصف خان سر وغیرہ کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن کالج کے جادھو سر ، ان کے اسٹاف نے محنت کی۔
تصویر میں : اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالکریم سالار صاحب، سہیل امیر صاحب ، اسٹیج پر موجود مہمانان اور ساتھ میں افطار کرتے ہوئے ہندو مسلم برادران کو دیکھا جا سکتا ہے۔

