جلگاؤں(شیخ زیاّن احمد) انجمن تعلیم المسلمین کے اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر جلگاؤں کے سابق اسپورٹس ٹیچر نیز جلگاؤں ضلع کے اسپورٹس گائیڈ اور آرگنائزر مرزا اقبال عثمان بیگ کو حال ہی میں جلگاؤں ڈسٹرکٹ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ضلعی سطح کے اسپورٹس لائف ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اقبال سر ضلع میں کھیلوں کی مختلف کمیٹیوں میں ذمہ داری سنبھال چکے ہیں اور ضلعی سطح پر متعدد اسپورٹس تنظیموں میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ساتھ ہی وہ کئی ریاستی، قومی، مقابلون کے علاوہ منی اولمپک مقابلوں میں بطور ریفری کام کر چکے ہیں۔اس اعزاز کے ملنے پر انجمن کے صدر اعجاز ملک، پروفیسر چندرکانت سونوانے، شیو چھترپتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر نارائن کھڑکے، ڈاکٹر پردیپ تلوالکر، راجیش جادھو، ڈاکٹر پی آر چودھری، پرشانت کولہے ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ملند ڈکشٹ، میونسپل اسپورٹس آفیسر دینا ناتھ بھامرے، ڈاکٹر دنیش پاٹل وغیرہ نے اقبال مرزا سر کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

