مالیگاؤں:30 جون 2023ء
یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جارہی ہے کہ شہرِ مالیگاؤں کے معروف عالمِ دین حضرت علّامہ نورالحسن مصباحی صاحب کے والدِ گرامی، محترم عبدالرّشید عبدالصّمد صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے.
انا للّٰہ وانا الیہ رٰجعون
تدفین رات میں عشاء بعد بڑے قبرستان میں عمل میں آئیگی. نمازِ جنازہ عمر بن خطاب جنازہ ہال میں ادا کی جائے گی۔
صدمے کی اس گھڑی میں مرحوم کے جملہ اہل خانہ کو تعزیت پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ مولاے کریم اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے خطاؤں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین علیہ وعلیٰ آلہ و اصحابہ افضل الصلاۃ والتسلیم وعلینا معھم ولھم وبھم وفیھم اجمعین۔
تعزیت کنندگان:
آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء شاخ مالیگاؤں



